اغراض و مقاصد
ہماری منزل اور مقاصد کی تفصیل
دارالسلام کا منصوبہ اور خاکہ: دارالسلام کے اندر باقاعدہ طور پر ایک امیر محترم ہیں۔ فیصلے مشاورت سے طے کیے جائیں گے، جن میں خواتین سے بھی مشورے لیے جائیں گے۔
دارالسلام میں تمام نظام سنت کے مطابق ہوگا۔ رسومات اور بدعات نہیں ہوں گی۔ نکاح کے پروگرام سادگی سے ہوں گے تاکہ کوئی بوجھ نہ ہو۔
یہاں فرقہ واریت (بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث) نہیں ہوگی۔ یہ "وحدۃ المسلمین" کی آواز دے گا اور ریاستی قوانین کے مطابق چلے گا۔